
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1595 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1368 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، فی تولہ چاندی 24 روپے کمی کے بعد 3796 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بین الاقوامی منڈی میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کیسا رجحان رہا؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں زیورات کی خریداری میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ سرمایہ کار اس کمی کو عارضی قرار دے رہے ہیں اور مستقبل قریب میں قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔