پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کیسا رجحان رہا؟
Pakistan Stock Market
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 120652 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اس تیزی کی وجہ ملکی معیشت میں بہتری کی امیدیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت اور روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ سرمایہ کاروں نے مختلف سیکٹرز میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی جس سے مارکیٹ کا موڈ مثبت رہا۔ خاص طور پر بینکنگ، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شیئرز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 120002 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہانہ 6 ہزار روپے قسط پر بلاسود موٹر سائیکل حاصل کریں

 

 

 

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو انڈیکس آنے والے دنوں میں نئی بلند ترین سطحیں عبور کر سکتا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محتاط حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاری کریں تاکہ ممکنہ اتار چڑھاؤ سے محفوظ رہ سکیں۔