ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان
OGRA LPG Rate Notification
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کر دی ہے۔ اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

 

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 3 روپے 20 پیسے سستی کر دی گئی، اب نئی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے ہو گی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور عوامی ریلیف پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ گھریلو سطح پر ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے یہ اقدام نہایت خوش آئند ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی فراہمی ممکن نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ مارکیٹ میں استحکام بھی آئے گا۔