ہونڈا کا پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک کار لانچ کرنے کا اعلان
جاپانی کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک کار لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہونڈا پاکستان نے سٹاک ایکسینج کو بھی آگاہ کر دیا
جاپانی کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک کار لانچ کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) جاپانی کمپنی ہونڈا نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک کار لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہونڈا پاکستان نے سٹاک ایکسینج کو بھی آگاہ کر دیا۔

جاپانی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بہت جلد یہ کار پاکستان کی سڑکوں پر ہوگی، یہ کار پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے لانچ ہو رہی ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ یہ اقدام جدت، ماحولیاتی پائیداری اور صارفین کو جدید ترین نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس کے مسلسل عزم کا حصہ ہے۔ اپنے لائن اپ میں ہائبرڈ گاڑیوں کا اضافہ ہونڈا کی مارکیٹ میں پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا اور پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مددگار ہوگا۔

لانچ کی حتمی تاریخ اور مصنوعات کی تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔